跳至主要內容
禮賓處

اُردو

پروٹوکول ڈویژن ویب سائٹ کا اُردو ورژن منتخب شدہ مفید معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ویب سائٹ کے مکمل مواد تک رسائی انگریزی، روایتی چینی یا سادہ چینی زبان میں حاصل کرسکتے ہیں۔

باوجود اِس کے کہ ہانگ کانگ دارالخلافہ شہر نہیں ہے، لیکن اِس کا شمار ان شہروں میں سے ایک میں ہوتا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ غیر مُلکی نمائندگی رکھتے ہیں۔ خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی حکومت (HKSAR) کی طرف سے، پروٹوکول ڈویژن ہانگ کانگ میں سفارت کاروں کی ایک بہت بڑی تعداد کے ساتھ رابطہ رکھتا اور میزبان حکومت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہم دوروں پر آنے والے قومی سربراہان اور بین الاقوامی معزز شخصیات کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے اور اُن کی میزبانی کرتے ہیں۔

پروٹوکول ڈویژن، گورنمنٹ سیکریٹریٹ میں چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن کے دفتر کے انتظامی وِنگ کے زیرِ تحت ہے۔ اس ڈویژن میں تقریباً بیس افسران ہیں، اور ہمارا مقصد:

  • HKSAR میں کونسلر کارپس سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے HKSAR میں عوامی جمہوریہ چین کی وزارتِ خارجہ امور کے دفتر برائے کمشنر (OCMFA) کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنا؛
  • HKSAR میں کونسلر کارپس کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنا اور میزبان حکومتی خدمات فراہم کرنا؛
  • دورہ پر آنے والے قومی سربراہان اور بین الاقوامی معزز شخصیات کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا؛
  • قومی اور علاقائی جھنڈوں/علامات، پروٹوکول سے متعلق معاملات اور آداب کے حوالے سے مشورہ؛
  • ہانگ کانگ انٹرنیشل ایئر پورٹ پر ایک مستعد اور موزوں قیمت پر حکومتی VIP سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا؛
  • قومی سربراہان اور سمندر پار سینیئر سرکاری عہدیداران کے HKSAR کے دوروں کے حوالے سے منصوبہ بندی اور ربط قائم کرنا، اور اُن کے دوروں کے پروگراموں پر عمل درآمد کے انتظامات کرنا؛ اور
  • رسمی تقریبات کا اہتمام کرنا۔

دیگر ایشوز کے علاوہ، درج ذیل اہم ایشوز پروٹوکول ڈویژن کے کام میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ تفصیلات کے لیے برائے مہربانی “+” پر کلک کریں۔

بنیادی قانون کے آرٹیکل 13 کے مطابق، دی سنٹرل پیپلز گورنمنٹ HKSAR سے متعلق خارجہ امور کی ذمہ دار ہوگی۔اس میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ OCMFA کے ہانگ کانگ میں قیام کا مقصد خارجہ امور کو نمٹانا ہے۔ مزید برآں، بنیادی قانون کے مطابق، دی سنٹرل پیپلز گورنمنٹ HKSAR کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ متعلقہ خارجہ معاملات خود سے نمٹائے۔ مذکورہ بالا ڈھانچہ کے مطابق، پروٹوکول ڈویژن سفارت کاروں اور سرکاری سطح پر توثیق شدہ اداروں کو حکومتی خدمات فراہم کرنے میں HKSAR حکومت کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم نے کونسلر امور سے متعلقہ معاملات کے بارے میں بھی OCMFA سے قریبی رابطہ رکھا ہے۔

HKSAR میں سفارت خانوں اور سرکاری سطح پر توثیق شدہ اداروں کی مکمل فہرست کے لیے برائے مہربانی یہاں* کلک کریں۔

HKSAR عوامی جمہوریہ چین کا ایک ناقابلِ انتقال حصہ ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کا قومی پرچم اور قومی نشان ہمارے ملک کی علامت و نشان ہیں جو کہ ہمارے ملک اور اس کی خودمختاری کو ظاہر کرتے ہیں۔بنیادی قانون یہ واضح کرتا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کا قومی پرچم اور قومی نشان آویزاں کرنے کے علاوہ، HKSAR اپنا علاقائی جھنڈا اور علاقائی نشان بھی استعمال کرسکتا ہے۔ علاقائی جھنڈا اور نشان HKSAR کے نشان و علامت ہیں۔

عوامی جمہوریہ چین کا قومی ترانہ مارچ آف دی وولینٹیئرز (March of the Volunteers) ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے،برائے مہربانی یہاں* کلِک کریں۔

ہر سال بہت سی غیر ملکی معزز شخصیات ہانگ کانگ کا دورہ کرتی ہیں۔ HKSAR کی نمائندگی کرتے ہوئے ،پروٹوکول ڈویژن مقامی سرکردہ شخصیات اور ہانگ کانگ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی معززین جیسا کہ ریاستی سربراہان، حکومتی سربراہان، شاہی خاندان کے افراد، حکومتی رہنماؤں اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں سے عزت و احترام کے ساتھ پیش آتا اور ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ ہم ہانگ کانگ میں موجود قونصل خانوں کے ساتھ بھی مل کر کام کرتے ہیں۔

ہم اپنے VIPs کو ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے یا وہاں سے روانگی کے موقع پر سرکاری VIP لاؤنج کے ذریعے خصوصی سہولیات و خدمات فراہم کرتے ہیں۔

ہوائی اڈے پر خصوصی سہولیات و خدمات کے علاوہ ہم “آفیشل وزٹرز پروگرام” کے تحت، دورہ کرنے والے ہر اعلیٰ سطح کے سرکاری عہدیدار کے لیے سپانسرڈ وزٹ پیکج کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔

پچھلے کچھ سالوں کے دوران کے کچھ VIP دوروں کی تصاویر یہاں* موجود ہیں۔

پروٹوکول ڈویژن تین سالانہ رسمی تقریبات کا انعقاد کرتا ہے:

  • اعزازات و ایوارڈز پیش کرنے کی تقریب
  • ہانگ کانگ کا دفاع کرتے ہوئے جان دینے والے افراد کی یاد میں تقریب
  • نان جِنگ قتلِ عام کے قومی یادگاری دِن کے حوالے سے تقریب

مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی یہاں* کلک کریں۔

HKSAR کی ترجیحی فہرست HKSAR کے اندر اہم اور نمایاں عہدوں کے پروٹوکول آرڈر کا تعین کرتی ہے۔ یہ بڑے سرکاری فنکشنز اور تقریبات کے اہتمام اور/یا اُن میں شرکت کے حوالے سے متعلقہ فریقین کے لیے ایک حوالے کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ پروٹوکول ڈویژن ترجیحی فہرست کو باقاعدگی سے مرتب اور اپ ڈیٹ کرنے کی ذمہ دار ہے۔ فی الوقت اِس فہرست میں 22 زمرہ جات ہیں۔

ترجیحی فہرست کے حالیہ ورژن کے لیے برائے مہربانی یہاں* کلِک کریں۔

*مواد صرف انگریزی، روایتی چینی اور سادہ چینی زبان میں دستیاب ہے۔